بلوچستان

حج کوٹہ: وزارت مذہبی امور کے قواعد پورے نہ کرنے پر 100 کمپنیاں دوڑ سے باہر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں حج کوٹہ کی منڈی لگ گئی ،نئی اور پرانی128کمپنیوں میں سے100 کمپنیاں وزارت مذہبی امور کے قواعد مکمل نہ کرنے کی وجہ سے دوڑ سے باہر ہوگئیں۔
28 کمپنیوں میں 2000سے3000 کوٹہ کے حصول کے لئے مقابلہ جاری ہے۔ایم سی بی، پی آئی، سرینا، ہوٹل مالکان سمیت بڑے ٹریول ایجنٹس حج آرگنائزر ہوپ کے قائدین بھی کوٹہ کی دوڑ میں شامل ہیں۔40 کروڑ تک نذرانے کی بولیاں لگ رہی ہیں وزارت مذہبی امور نے نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے کےلیے30 کروڑ کا پیڈ آف کیپٹل،70کروڑ کا اریتھورائز کیپٹل15 کروڑ کی کیش گارنٹی کے ساتھ ایس ای سی پی سے پرائیویٹ لمیٹڈ ہونے کی شرائط کے ساتھ10اگست تک درخواستیں طلب کی تھیں اس کے لیے ہنگامی طور پر تھرڈ پارٹی کے طور پر اسسمنٹ کے لیے سابق سیکرٹری سہیل عامر کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے11اور12اگست کو اسلام آباد میں اور فون پر کمپنیوں کی اسسمنٹ کی،100 کمپنیاں قواعد پورے نہ ہونے پر باہر ہو گئی ہیں۔
یاد رہے وزارت مذہبی امور نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کو بنیاد بنا کر20سال سے کام کرنے والوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کا کوٹہ کم کر کے نئی سرمایہ دار کمپنیوں کو کوٹہ دینے کا اعلان کیا ہے اس کے لئے مارکیٹ میں بروکر آواز لگا رہے ہیں کوٹہ ہم لے کر دیں گے۔ سعودی وزارت الحج نے حج2027ءکے لیے14اگست تک کی ٹائم لائن دے رکھی ہے ۔حج کوٹہ تجربہ کار کمپنیوں سے لے کر نان تجربہ کار اور سرمایہ کی بنیاد پر دینے پر904 حج آرگنائزر نے احتجاج کا اعلان کیا ہے وزیراعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *