صحت

ناشتہ نہ کرنے والے بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی، نئی تحقیق میں اہم انکشافات

اہرین صحت کا کہنا ہے کہ دن کا آغاز صحت بخش ناشتے سے کرنا بچوں کی جسمانی توانائی کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونما اور تعلیمی کارکردگی کیلئے بھی انتہائی اہم ہے، تاہم بہت سے بچے صبح ناشتہ کیے بغیر ہی اسکول چلے جاتے ہیں، جو ان کی توجہ، مزاج اور مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اسکول جانے والے بچوں میں ناشتہ چھوڑنے کی عادت عام ہے۔ بعض بچے ناشتہ کرنے سے انکار کردیتے ہیں جبکہ کچھ صبح کی جلدی کے باعث بغیر کچھ کھائے گھر سے نکل جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کیلئے صرف یہ اہم نہیں کہ وہ کیا کھاتے ہیں بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ کہاں اور کس ماحول میں ناشتہ کرتے ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ناشتہ مکمل طور پر چھوڑ دینا یا روزانہ گھر کے بجائے بازار کا ناشتہ کرنا نوعمر بچوں میں نفسیاتی اور رویوں سے متعلق مسائل کے امکانات بڑھا سکتا ہے۔ ماہرین نے والدین پر زور دیا ہے کہ بچوں کو اسکول جانے سے پہلے متوازن اور صحت بخش ناشتہ ضرور کروایا جائے تاکہ انہیں دن بھر کیلئے مناسب توانائی مل سکے اور وہ تعلیمی سرگرمیوں میں بہتر توجہ کے ساتھ حصہ لے سکیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *