پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی گزشتہ 1 ہفتے کی کارکردگی سامنے آ گئی۔
اس ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 325 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 80 ہزار 104 پر بند ہوا۔
اس کاروباری ہفتے میں 100انڈیکس 2568 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 82 ہزار 347 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 79 ہزار 778 رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، 5335 پوائنٹس کا اضافہ
حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 3.41 ارب شیئرز کے سودے 152 ارب روپے میں ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 107 ارب روپے کم ہو کر 20130 ارب روپے ہوگئی۔
پاکستانکاروبار
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: رواں ہفتے 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 182347 رہی
