لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شرکت میڈیکل ٹیم کی کلیئرنس سے مشروط ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق بابر اعظم کو گزشتہ ہفتے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کیخلاف پاکستان کے 3 روزہ پریکٹس میچ کے دوران انگلی پر فاسٹ باؤلر مینی لمزڈن کی گیند لگ گئی تھی۔ جس پر بابر فوراً تکلیف میں دکھائی دیے اور بیٹ چھوڑ دیا ، میڈیکل اسٹاف کی جانب سے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔
