انٹرنیشنلاہم خبر

سعودی عرب کی خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

سعودی عرب نے خلیجی ممالک پر ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور دوست ریاستوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں اور انہیں کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور ان کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔

دوسری جانب سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جوف ریجن میں ہونے والے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ادھر متحدہ عرب امارات کے شہر الفجیرہ میں آئل انڈسٹری زون میں آگ بھڑک اٹھی۔ اماراتی حکام کے مطابق آگ ڈرون کے ملبے کے گرنے کے باعث لگی، تاہم انڈسٹری زون کی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *