انٹرنیشنل

آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے پر ایرانی سفارت کاروں کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب

یرانی سفارت کاروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے پر کرارا جواب دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دیے جانے کے ردعمل میں، بھارت میں ایرانی قونصل خانے نے مبینہ طور پر کیلیفورنیا کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا علاقہ قرار دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں ایرانی تارکینِ وطن کی سب سے بڑی آبادی کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں مقیم ہے۔
یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا ایک نقشہ شیئر کیا جس پر ’نیا امریکی علاقہ‘ درج تھا۔
اس نقشے میں خلیج فارس کے داخلی راستے پر ایران اور عمان کے درمیان واقع اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کے گرد دائرہ بنا کر یہ الفاظ لکھے گئے تھے۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جب صدر ٹرمپ سے ان کے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ امریکا اس کا کنٹرول رکھتا ہے۔
صدر نے مزید کہا کہ ہم اسے ناکہ بندی کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں، اور مجھے اسے ایک علاقہ قرار دینے کا خیال پسند ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *