انٹرنیشنل

منشیات کی سمگلنگ کا الزام، شاہد کپور کے ساتھی اداکار گرفتار

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک )منشیات کی سمگلنگ کےالزام میں شاہد کپور کے ساتھی اداکار کی گرفتاری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اداکار شاہد کپور کے ساتھی اداکار روح اللّٰہ مہدی اور ان کے ایک ساتھی کو 28 گرام منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے اور ممبئی کے علاقے گورگاؤں میں مقیم اداکار روح اللّٰہ مہدی ’’دہیسر چیک ناکا‘‘ منشیات کی سمگلنگ کے لیے آنے والے ہیں۔ سینئر پولیس انسپکٹر کی قیادت میں ٹیم نے جال بچھا کر دونوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اداکار کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 5 روز کے لیے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس اب اس ڈرگ نیٹ ورک کے تانے بانے تلاش کر رہی ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ منشیات کس سے خریدی گئی تھیں اور کسے سپلائی کی جانی تھیں۔
روح اللّٰہ مہدی نے شاہد کپور کی ایکشن ڈرامہ فلم ’’دیوا‘‘ کے علاوہ کئی معروف ویب سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *