پاکستان

نیمل خاور کا اپنے وزن پر بات کرنے والوں کو کرارا جواب

پاکستان کی سابقہ اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے اپنے وزن کو موضوع گفتگو بنانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
حال ہی میں نیمل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تقریب کی کچھ تصاویر پوسٹ کیں، یہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو کئی پیجز نے انہیں شیئر کیا اور خیالات کا اظہار کیا کہ شاید نیمل امید سے ہیں۔
ان چہ مگوئیوں کے بعد سابقہ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ان تمام پیجز کو کرارا جواب دیا۔
نیمل خاور نے اپنی اسٹوری پر لکھا ‘یہ بات حیران کن ہے کہ لوگ خواتین کے جسم کے بارے میں تبصرے کرتے ہوئے کسی قسم کی جھجھک محسوس نہیں کرتے، جی ہاں! میرے وزن میں تبدیلی ہوسکتی ہے’۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *