اہم خبر

ایس سی او سربراہی اجلاس؛ وزیراعظم 31 اگست کو بشکیک پہنچیں گے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس یکم ستمبر کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں روس، چین، ایران کے صدور اوربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر 31 اگست کو بشکیک پہنچیں گے جہاں دو سربراہی کانفرنسز شیڈول ہیں۔
یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت ہوگی۔ ایس سی او پلس بھی یکم ستمبر کو ہوگا، ایس سی او پلس اجلاس میں ترکیہ کے صدر، بیلا روس، منگولیا، آزربائیجان، آرمینیا اور ٹوگو کے سربراہان شرکت کریں گے۔ دو ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کرغزستان کا دو طرفہ دورہ کریں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *