انٹرنیشنل

کیا جانی لیور کی بیٹی جیمی لیور واقعی گووندا کے بیٹے یش وردھن آہوجا سے شادی کر رہی ہیں؟

بالی ووڈ کے معروف کامیڈین جانی لیور کی بیٹی اور اداکارہ جیمی لیور نے گووندا کے بیٹے یش وردھن آہوجا سے اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی حقیقت بتا دی۔
گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز وائرل ہو رہی تھیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ جیمی لیور اور یش وردھن آہوجا شادی کرنے والے ہیں۔
جیمی لیور نے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے ان تمام دعوؤں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا اور بتایا کہ ابتدا میں انہیں اور ان کے کزنز کو یہ اے آئی ویڈیوز دلچسپ لگیں اور وہ انہیں دیکھ کر ہنستے بھی رہے مگر معاملہ اس وقت سنجیدہ ہو گیا جب لوگوں نے فون کر کے انہیں شادی کی مبارک باد دینا شروع کر دی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *