پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو انگلینڈ میں طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن آج لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو لارڈز ٹیسٹ کے دوران طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش ٹیم آج اپنی دوسری اننگز 81 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائے گی، انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 261 رنزکی برتری حاصل ہوگئی۔
میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 110 رن پر ڈھیر ہوگئی تھی، 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
اوپننگ بیٹر امام الحق پنڈلی کی تکلیف کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آئے تھے۔
پاکستانسپورٹس
مائیک ہیسن کو انگلینڈ میں طلب کر لیا گیا
