پاکستانسپورٹس

جو فیصلے لینے تھے وہ سیریز ختم ہونے کے بعد لیتے، دنیا ہم پر ہنس رہی ہے: شاہد آفریدی کی پی سی بی پر تنقید

سابق کپتان شاہد آفریدی نے دورہ انگلینڈ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے حالیہ فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نے غلط اور برا فیصلہ لیا ہے، جو فیصلے لینے تھے وہ سیریز ختم ہونے کے بعد لے لیتے ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ دنیا ہم پر ہنس رہی ہے، ہم نے خود اپنا مذاق بنایا ، اگر یہ چیئرمین پی سی بی کا بھی فیصلہ تھا تو بھی سلیکشن کمیٹی کو اس کی مخالفت کرنی چاہیے تھی ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ سونے پر سہاگہ یہ کہ، تیسرے ٹیسٹ کے لیے جو لڑکے بھیجے ہیں وہ ٹی 20 کے لڑکے ہیں ۔اصل مسئلہ فیصلوں میں تسلسل کا ہے ، ہمارے فیصلوں میں نہ تو تسلسل ہوتا ہے اور نہ ہی میرٹ پر فیصلے کیے جاتے ہیں۔شاہد آفریدی نے محسن نقوی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرکٹ پر سب سے زیادہ توجہ دیں اور دوسروں پر ذمہ داریاں نہ چھوڑیں ۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد جب پی سی بی میں آیا تو میں بہت خوش تھا کہ وہ انڈر 19 لیول پر کام کرےگا۔ 3 مہینے میں ہی سرفراز احمد پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گیا ۔یہ کونسا پراسس ہے کہ جس کے تحت سرفراز احمد کو 3 مہینے میں ہی ہیڈ کوچ لگا دیا گیا؟تاریخی کتب پڑھنا

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *