پاکستانسپورٹس

ٹیسٹ سیریز کا آخری معرکہ، قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی

BIRMINGHAM: برمنگھم: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی جہاں ٹیم ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں تیاریوں کا آغاز کرے گی۔
قومی اسکواڈ میں نئے شامل ہونے والے عبداللہ فضل، عرفات منہاس اور عمران رندھاوا نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔
پاکستانی ٹیم 4 ستمبر کو ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کرے گی جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 ستمبر کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ Cricket
واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دونوں مقابلوں میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کرکے سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی ہے۔
اب قومی ٹیم آخری ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز کا اختتام ایک مثبت نوٹ پر کرنے کی کوشش کرے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *