پاکستان نے ساڑھے 5 سالہ یوروبانڈ سے 1.75 ارب ڈالر حاصل کرلیے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ساڑھے 5 سالہ یورو بانڈ پر پاکستان نے 7.50 فیصد کوپن ریٹ مقرر کیا، پاکستان نے 10 سالہ یورو بانڈ سے 1.25 ارب ڈالر حاصل کرلیے جب کہ 10 سالہ یورو بانڈ پر پاکستان نے 7.90 فیصد کوپن ریٹ مقرر کیا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت پاکستان پر اعتماد کی بحالی کا اشارہ ہے، پاکستان کی عالمی کیپیٹل مارکیٹس تک رسائی میں اہم پیشرفت ہوئی، پاکستان نے پہلی بار نئے گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کے تحت بانڈ جاری کیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کی حکمت عملی قرض کےبجائے خودمختار قرض مینجمنٹ پر مرکوز ہے، حکومت نے طویل مدتی فنانسنگ سے ری فنانسنگ اور رول اووررسک کم کرنے پر زور دیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق ریکارڈ یورو بانڈ سے پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی مضبوط ہوگئی۔
پاکستانکاروبار
پاکستان نے ساڑھے 5 سالہ یوروبانڈ سے 1.75 ارب ڈالر حاصل کرلیے
