پاکستان

حماد اظہر کو حراست میں لینے کے باوجود پولیس گرفتاری نہ ڈالی جا سکی

لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو حراست میں لینے کے باوجود پولیس گرفتاری نہ ڈالی جا سکی۔
پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کے خلاف 9 مئی اور اس کے بعد کئی مقدمات درج ہیں، حماد اظہر لاہور سمیت مختلف شہروں کی پولیس کو مطلوب تھے۔
9 مئی کیس: 2023 سے روپوش سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار
پولیس حکام کا کہنا ہے حماد اظہر کی گرفتاری اور مقدمات کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، حماد اظہر کے مقدمات کی دستاویزات تیار کر کے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حماد اظہر کو گزشتہ روز ملتان سے گرفتار کر کے لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *