پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار ثاقب سمیر نے ساتھی فنکار ببرک شاہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے ایک موقع پر گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ببرک شاہ کو انا کا مسئلہ ہے اور وہ مسلسل خود کو اور اپنے کام کو دوسروں سے برتر ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ثاقب سمیر نے کہا ہے کہ کسی بھی فنکار کو اپنی تعریف خود نہیں کرنی چاہیے بلکہ دوسروں کو اس کے کام کی تعریف کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ببرک شاہ کو اپنی خود ستائی سے گریز کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ہر وقت اپنی بڑائی بیان کرنا ناظرین کو خاصا ناگوار محسوس ہوتا ہے۔
پاکستان
ببرک شاہ کو انا کا مسئلہ ہے، وہ خود کو دوسروں سے برتر سمجھتے ہیں: ثاقب سمیر
