اہم خبرپاکستان

سینیٹ اپوزیشن متحد، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کا فیصلہ

اسلام آباد:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس اور جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عطاءالرحمن کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیاگیااور امید ظاہر کی گئی کہ اب متحدہ اپوزیشن کے طور پر حکومت کو غیر قانونی آئین میں ترمیم کرنے سے روک پائیں گے ۔اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے گھر فیصلہ ہوا تھا کہ ایوان میں اپوزیشن متفقہ حکمت عملی اپنائے گی ،طے ہوا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مل کر اپوزیشن کا کردار ادا کرنا ہے ،متحدہ اپوزیشن کے باہمی تعلق کو بڑھانے پر بات چیت کی ،امید ہے سینیٹ میں زندہ طاقتور کردار ادا کریں گے ۔جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطاءالرحمن نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں تمام امور پر بات چیت کی گئی تھی ۔پارلیمنٹ کی حد تک ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن ایک نظر آئے گی ۔آئندہ چند دنوں میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلا کر مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ۔اب تک اپوزیشن کے طور پر حکومت کو ٹف ٹائم نہیں دے سکے ۔اب کوشش ہو گی کہ بطور اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دیں اور اشوز پر بات کریں ۔امید ہے متحدہ اپوزیشن کے طور پر حکومت کو غیر قانونی آئین میں ترمیم کرنے سے روک پائیں گے ۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *