اہم خبرپاکستانکاروبار

دو ماہ میں ترسیلات زر 7.3 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 14.7 فیصد اضافہ

اسلام آباد ” مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باوجود بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملک بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اگست میں پاکستان کو سات اعشاریہ تین ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں موصول ہونے والی ترسیلات زر جولائی کے مقابلے میں 0.7 فیصد زیادہ رہیں، جبکہ گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں ان میں 16.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ حجم 6.4 ارب ڈالر تھا۔اس طرح رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 14.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ترسیلات زر پاکستان کے لیے زرمبادلہ کا ایک اہم ذریعہ ہیں اور ان میں مسلسل اضافہ ملکی بیرونی ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباو¿ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *