انٹرنیشنل

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو متعارف، قیمت اور فیچرز جانیں

ایپل نے اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون ڈو کے ساتھ ساتھ 18 سیریز کے 2 ماڈلز متعارف کرائے ہیں۔
یہ آئی فون کی تاریخ میں 2007 کے بعد کی جانے والی سب سے بڑی تبدیلی ہے۔
آئی پیڈ جیسے ڈیزائن کا یہ فولڈ ایبل آئی فون کسی پاسپورٹ کی طرح کھل کر دوگنا بڑا ہو جاتا ہے۔
ایپل نے نئے چیف ایگزیکٹو جان ٹرنس نے 9 ستمبر کی شب ایک ایونٹ کے دوران اسے پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی فون ڈو نئے ڈیزائن والا فون ہے جبکہ اس میں وہ سب کچھ موجود ہے جو آپ کسی آئی فون میں پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا بتایا کہ ہم برسوں تک فولڈ ایبل ڈیزائن کو بہترین انداز سے تیار کرنے پر کام کرتے رہے، دیگر کمپنیوں نے ایسے فولڈ ایبل فونز تیار کیے جو لگتا ہے کہ 2 فونز اکٹھے ایک ساتھ پھنس گئے ہیں اور ان کا استعمال کچھ زیادہ اچھا محسوس نہیں ہوتا۔ویسے تو دیگر کمپنیوں کی جانب سے کافی عرصے سے فولڈ ایبل اسمارٹ فونز پیش کیے جا رہے ہیں مگر یہ ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ہے۔
جان ٹرنس نے دعویٰ کیا کہ آئی فون ڈو فولڈ ایبل فون کے استعمال کے تجربے کو بدل کر رکھ دے گا۔
اس فون کے اندر ایپل کا نیا اے 20 پرو چپ سیٹ موجود ہے جبکہ آئی او ایس 27 آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے۔
اس کی باہری اسکرین 5.4 انچ کی ہے اور جب اسے کھولا جاتا ہے تو 7.6 انچ کا ڈسپلے نظر آتا ہے۔
فون کے اندر 12 جی بی ریم ہے جبکہ فرنٹ کیمرا 12 میگا پکسل ہے اور ایک انڈر ڈسپلے کیمرا بھی دیا گیا ہے۔
فون کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے۔
فون کی بیٹری 5800 ایم اے ایچ ہے اور فنگرپرنٹ سنسر سائیڈ میں دیا گیا ہے۔
اس فولڈ ایبل آئی فون کی 1999 ڈالرز (5 لاکھ 54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی اور یہ 23 اکتوبر سے دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔
آئی فون ڈو کے ساتھ کمپنی نے آئی فون 18 پرو اور 18 پرو میکس بھی پیش کیے جن میں متعدد نئے اے آئی فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
آئی فون 18 پرو کی قیمت 1199 ڈالرز جبکہ 18 پرو میکس کی 1299 ڈالرز سے شروع ہوگی۔
کمپنی کے مطابق دونوں فونز کی بیٹری لائف کو بہت زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔آئی فون 18 پرو میکس کی بیٹری لائف 45 گھنٹے جبکہ 18 پرو کی 36 گھنٹے ہوگی۔
آئی فونز کے ساتھ ساتھ کمپنی نے نئے ائیر پوڈز ہیڈ فونز اور ایپل واچ سیریز 12 اور الٹرا 4 بھی پیش کیے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *