Uncategorizedاہم خبربلوچستان

سرفراز بگٹی کی تیزاب گردی متاثرہ خاتون کو کراچی منتقل کرنے کی ہدایت

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں مبینہ تیزاب گردی کے واقعے میں متاثر ہونے والی خاتون بی بی لائبہ زوجہ کلیم اللہ کے علاج معالجے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ خاتون کو مزید اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومتی اخراجات پر آغا خان اسپتال کراچی میں علاج کرانے کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون کو علاج معالجے کی بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی اور حکومت اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے گی انہوں نے کہا کہ مستونگ کے علاقے کلی ببری میں پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے ساتھ مکمل قانونی معاونت بھی فراہم کی جائے گی شاہد رند نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور تیزاب گردی جیسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے علاج معالجے اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں گے جبکہ واقعے کی تحقیقات قانون کے مطابق آگے بڑھائی جائیں گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *