انٹرنیشنل

ڈوین جانسن نے 22 کلو وزن کیسے اور کیوں کم کیا؟ اداکار نے وجہ بتادی

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ڈوین جانسن نے اپنی نئی فلم ’لیزرڈ میوزک‘ کے کردار کے لیے ایک سال کے دوران تقریباً 22 کلو وزن کم کردیا۔
انسٹاگرام پر اپنی ٹریننگ، خوراک اور جسمانی فٹنس سے متعلق تفصیلات شیئر کرتے ہوئے 54 سالہ اداکار نے بتایا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے کوئی انتہائی طریقہ اختیار نہیں کیا بلکہ پورے ایک سال میں تقریباً 50 پاؤنڈ وزن کم کیا۔
ڈوین جانسن کے مطابق ان کا موجودہ وزن تقریباً 105 سے 106 کلوگرام کے درمیان ہے اور اس وزن پر بھی وہ اپنی طاقت، برداشت اور کارڈیو فٹنس سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے عمل میں احتیاط اور حکمت عملی کو ترجیح دی۔
اداکار نے بتایا کہ ان کی خوراک ہفتے کے مختلف دنوں میں تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ ٹانگوں کی ورزش کے دو دن اور اتوار کو وہ تقریباً 450 گرام کاربوہائیڈریٹس لیتے ہیں، جبکہ دیگر دنوں میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار 250 سے 300 گرام تک رکھتے ہیں۔
کم کاربوہائیڈریٹس والی خوراک کے باعث بعض دنوں میں پٹھوں کی بھرپور شکل میں معمولی فرق آتا ہے، جسے وہ ورزش سے پہلے رائس کیکس، شہد اور تھوڑے سے نمک کے ذریعے متوازن کرتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *