اہم خبربلوچستان

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا سرکاری اسپتالوں میں سہولیات بہتر بنانے کا اعلان

کوئٹہ: صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے، ڈاکٹرز، طبی عملے اور ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جا رہے ہیں‘ےہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چےت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ براہِ راست عوام کی زندگیوں سے جڑا ہوا ہے، اس لیے حکومت کسی بھی صورت میں اس شعبے میں غفلت برداشت نہیں کرے گی۔ دور دراز اضلاع اور دیہی علاقوں کے سرکاری اسپتالوں میں بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو معمولی اور پیچیدہ بیماریوں کے علاج کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ حکومت بلوچستان سرکاری اسپتالوں میں جدید طبی آلات کی فراہمی، تشخیصی سہولیات میں بہتری اور ادویات کی دستیابی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری سے کسی صورت غفلت نہیں برتی جائے گی۔صوبائی وزیرِ صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامی امور کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ جہاں کہیں بھی غفلت یا کوتاہی سامنے آئے گی وہاں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام طویل عرصے سے صحت کے شعبے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، موجودہ حکومت ان مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے ہر شہری کو اس کی دہلیز کے قریب بہتر، باعزت اور معیاری طبی سہولیات میسر ہوں۔بخت محمد کاکڑ نے مزید کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری ایک مسلسل عمل ہے اور اس مقصد کے لیے محکمہ صحت کے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ حکومت بلوچستان عوام کو ریلیف دینے کے لیے دستیاب وسائل کو مو¿ثر انداز میں استعمال کر رہی ہے اور آنے والے دنوں میں صحت کے شعبے میں مزید بہتری کے اقدامات سامنے آئیں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *