انٹرنیشنلاہم خبر

حوثیوں کا یمنی علاقے ذباب اور سٹرٹیجک جزیرے میون پر بھی قبضہ

صنعا: یمن کے حوثیوں نے باب المندب کے قریب یمنی علاقے ذباب اور سٹریٹجک جزیرے میون پر کنٹرول حاصل کرلیا، یمنی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فورسز باب المندب کے جزیرے سے نکل گئی ہیں۔حوثیوں نے اہم ساحلی علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد باب المندب میں پٹرولنگ شروع کردی ہے اوردارالحکومت صنعاءمیں بھی حوثیوں کی پیش قدمی پر ریلی نکالی گئی ہے۔ ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق حوثیوں نے باب المندب پر نظر رکھنے والے اہم فوجی مرکز العمری گیریژن اور بحیرہ احمر میں جزیرہ زقر پر بھی کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اس کا مقصد عالمی سطح پر اہم تجارتی راستے پر گرفت مضبوط کرنا ہے۔حوثی رہنما محمد البخیتی نے جمعرات کو باب المندب پر کنٹرول کا دعویٰ کیا تھا، حوثی یمن کے مغربی صوبے تعز میں اہم علاقوں اور فوجی اڈوں پر قبضے کے بعد المخا ایئرپورٹ تک پہنچ گئے تھے۔ادھر یمنی سرکاری فوج نے کہا ہے کہ فضائیہ نے پہلے سے اعلان کردہ کل باکس میں بمباری شروع کردی ہے، شہری تعز المخا روڈ اور المخا ذباب روڈ استعمال کرنے سے گریز کریں۔ادھر یمن کی تنظیم انصار اللہ نے اہم ساحلی علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد باب المندب میں پٹرولنگ شروع کردی، ساحل پر جشن کا سماں بندھ گیا۔یمن کے دارالحکومت صنعاءمیں بھی حوثیوں کی پیش قدمی پر ریلی نکالی گئی، واضح رہے کہ حوثیوں نے باب المندب میں واقعہ سٹریٹجک جزیرے میون پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا، اس کا مقصد عالمی سطح پر انتہائی اہم سمندری تجارتی راستے پر اپنی گرفت مضبوط کرنا ہے۔حوثیوں نے بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع مرکزی علاقے کے شہر ذباب پر بھی قبضہ کرلیا ہے، حوثیوں نے ساحلی شہر المخا میں ہیومینیٹرین تنصیب کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔حوثی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 3 ستمبر سے اب تک سعودی قیادت کے حملوں میں 82 افراد ہلاک یا زخمی ہوچکے، دوسری جانب یمنی سرکاری فوج کا کہا تھا کہ فضائیہ نے پہلے سے اعلان کردہ کل باکس میں بمباری شروع کردی ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *