Uncategorized

چمن فائرنگ کیس میں اہم پیش رفت، مقتول کا بھتیجا مبینہ ملزم قدرت اللہ گرفتار

ضلع چمن:ضلع چمن پولیس نے کالج روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں نذر محمد ولد نیک محمد قوم ادوزئی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی تفتیش میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے وقت میں مبینہ طور پر ملوث ملزم قدرت اللہ کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کے قبضے سے پسٹل، مبینہ آلہ قتل، بھی برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 9 ستمبر 2026ءکو کالج روڈ چمن پر فائرنگ کے ایک واقعے میں نذر محمد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں فوری طور پر سول ہسپتال چمن منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیشِ نظر کوئٹہ ریفر کیا گیا؛ تاہم وہ سرانان کے قریب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔واقعے کا مقدمہ نمبر 93/2026 بجرم دفعہ 302 ق د نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ کاریزات میں درج کیا گیا۔ واقعے کے بعد مقتول کے لواحقین نے ڈی سی کمپلیکس کے سامنے میت رکھ کر احتجاج کیا، تاہم پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع چمن اعتزاز عارف نے ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سرکل چمن کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (JIT) تشکیل دی اور ملزمان کی گرفتاری و کیس کی تفتیش میں مو¿ثر پیش رفت کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے پیشہ ورانہ تفتیش، جدید طریقہ کار اور مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں 14 ستمبر 2026ءکو کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم قدرت اللہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے پسٹل برآمد کرلیا۔اس حوالے سے ڈی ایس پی مجیب الرحمن، انسپکٹر جہانگیر خان کاکڑ اور ایس ایچ او کاریزات عبدالجبار اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی اور تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کیا۔ پولیس افسران نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری پیشہ ورانہ تفتیش، دستیاب شواہد اور مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار مبینہ ملزم قدرت اللہ مقتول کا بھتیجا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ قتل کے محرکات، ممکنہ شواہد اور واقعے کے دیگر پہلوو¿ں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ایس پی ضلع چمن اعتزاز عارف نے JIT کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *