انٹرنیشنلاہم خبر

بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کے 7 رہنماوں کو سزائے موت سنا دی گئی

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے سات سینئر رہنماوں کو 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران مبینہ طور پر انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں سزائے موت سنا دی۔ 15 ستمبر 2026 کو سنائے گئے فیصلے کے مطابق عدالت نے تمام ملزمان کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی۔ مقدمے میں 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران پیش آنے والے واقعات اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا۔ عدالت نے عوامی لیگ کے رہنماو¿ں عبیدالقادر، اے ایف ایم بہاءالدین نسیم، محمد علی عرفات، شیخ فضل شمس پراش، مینول حسین خان نکھل، صدام حسین اور شیخ ولی عاصف عنان کو سزائے موت سنائی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *