اسلام آباد :تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی حمایت کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جماعت کی اکثریت نے اس لانگ مارچ میں حصہ لینے کی مخالفت کر دی ہے جبکہ حتمی فیصلہ پارٹی کی مرکزی شوریٰ 19 ستمبر کو کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندرونی حلقوں میں یہ رائے غالب ہے کہ تحریک انصاف یہ مارچ جیل میں قید ایک فرد واحد کے لیے کر رہی ہے۔ ملک بھر میں ہزاروں قیدی موجود ہیں جن کے لیے کوئی مارچ نہیں کیا جاتا۔ جے یو آئی ف ذرائع نے کہا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے مقاصد ذاتی اور سیاسی ہیں، عوامی نہیں۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کا یہ بھی شکوہ ہے کہ تحریک انصاف نے اب تک ان سے کوئی تحریری معاہدہ بھی نہیں کیا۔ ان حالات میں لانگ مارچ میں ساتھ دینا درست نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے ساری صورتحال مجلس شوریٰ کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جے یو آئی ف جماعت اسلامی کے لانگ مارچ اور کسانوں کے لانگ مارچ میں شمولیت کے بارے میں بھی فیصلہ کرے گی
اہم خبربلوچستانپاکستان
پی ٹی آئی لانگ مارچ پر جے یو آئی ف دو دھڑوں میں تقسیم
