اہم خبربلوچستان

عوام کی خدمت کا سفر خلوص اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا‘سردار فیصل جمالی

کوئٹہ :صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے کہا ہے کہ عوام کی بلاامتیاز خدمت ان کی اولین ترجیح ہے حلقہ انتخاب کے عوام کو درپیش مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع اوستا محمد میں ترقی و خوشحالی کے عمل کو تیز کرنے اور عوامی مسائل کے دیرپا حل کے لیے حکومت کے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفود نے صوبائی وزیر کو اپنے علاقوں میں درپیش مختلف مسائل خصوصاً سڑکوں تعلیم صحت بجلی گیس آبپاشی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مشکلات سے آگاہ کیا۔سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے وفود کے مسائل اور شکایات کو غور سے سنا اور یقین دلایا کہ عوامی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے حکام سے رابطہ کرکے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی محض عہدہ نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پوری دیانت داری اور خلوص کے ساتھ نبھانے کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے تمام علاقوں کی یکساں بنیادوں پر ترقی ان کی ترجیحات میں شامل ہے کسی علاقے یا طبقے کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ نئے منصوبوں کی منظوری اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ علاقے کی پائیدار ترقی کے لیے تعلیم صحت آبپاشی مواصلات اور دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ عوام کو درپیش مسائل سے وہ بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو بھی مو¿ثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے ان کے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں۔ملاقات کے دوران وفود نے عوامی مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، جبکہ سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے کہا کہ عوام کی خدمت کا سفر خلوص اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *