اہم خبرپاکستان

پاکستان داخلی سلامتی تعاون مزید وسعت دے گا، چین کے ساتھ اشتراک بڑھایا جائے گا، محسن نقوی

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان داخلی سلامتی سے متعلق تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں چین کے ساتھ اشتراک کو مزید بڑھایا جائے گا۔سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چینی مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی اور جدید آلات سے بہت مدد مل سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے چین کے نائب وزیر پبلک سکیورٹی گاو چی سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، انسداد دہشتگردی اور انسداد منشیات سے متعلق مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام اور جدید ٹیکنالوجی و آلات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ چین نے پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ لا انفورسمنٹ سینٹر پاک چین دوستی کی ایک اور روشن علامت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چینی مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی اور جدید آلات سے بہت مدد مل سکتی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان داخلی سلامتی سے متعلق تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں چین کے ساتھ اشتراک کو مزید بڑھایا جائے گا۔ملاقات کے دوران چینی نائب وزیر پبلک سیکیورٹی گاو چی نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور عزم کو سراہا۔ملاقات میں پولیس ٹریننگ کے شعبے میں تبادلے، جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے استعمال سمیت انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *