اہم خبربلوچستان

وڈھ کے آڑینجی میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

خضدار:بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے پہاڑی علاقے آڑینجی میں مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک پولیس اہلکار کو مبینہ طور پر اغوا کرکے لے جایا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وڈھ کے علاقے آڑینجی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ واقعے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد ایک پولیس اہلکار کو اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت اور واقعے کی مکمل وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ ملزمان کی تلاش اور مغوی پولیس اہلکار کی بازیابی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *