کوئٹہ: بلوچستان میں ایف سی ویسٹ کے نام سے نئی کمانڈ قائم کردی گئی ہے۔ اس سے قبل صوبے میں ایف سی بلوچستان نارتھ اور ایف سی بلوچستان ساو¿تھ کی کمانڈز کام کر رہی تھیں۔ذرائع کے مطابق نئی ایف سی بلوچستان ویسٹ کا ہیڈکوارٹر دالبندین میں قائم کیا گیا ہے، جس کے بعد بلوچستان میں فرنٹیئر کور کی کمانڈز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر جنرل فرحان کو ایف سی بلوچستان ویسٹ کا نیا انسپکٹر جنرل (IG) تعینات کردیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کے بعد نئی کمانڈ نے باقاعدہ طور پر اپنا انتظامی و آپریشنل ڈھانچہ تشکیل دینا شروع کردیا ہے۔ایف سی بلوچستان ویسٹ کے قیام سے صوبے کے مغربی اور سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی، نگرانی اور انتظامی رابطہ کاری کے نظام کو مزید منظم کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ ایف سی بلوچستان نارتھ اور ساو¿تھ پہلے ہی صوبے کے مختلف علاقوں میں فرائض انجام دے رہی ہیں، جبکہ دالبندین میں نئی ویسٹ کمانڈ کا قیام بلوچستان میں ایف سی کے تنظیمی ڈھانچے میں ایک اہم تبدیلی قرار دیا جارہا ہے۔
اہم خبربلوچستان
بلوچستان میں ایف سی ویسٹ کمانڈ قائم، میجر جنرل فرحان انسپکٹر جنرل مقرر
