اہم خبرپاکستان

اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف پیش کریں گے

اسلام آباد/نیویارک : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ آمد پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد، امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ، نیویارک میں قونصل جنرل عامر احمد آٹوزئی اور پاکستانی مشن و قونصلیٹ کے دیگر اعلیٰ افسران نے ان کا پ±رجوش استقبال کیا۔دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی نیویارک آمد کے بعد آئندہ ہفتے کے دوران انتہائی اہم اور مصروفیات سے بھرپور سرگرمیاں ہوں گی۔ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی ہفتے میں شرکت کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ پاکستان کی دوطرفہ، علاقائی اور عالمی ترجیحات کے علاوہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے کے اہم امور پر پاکستان کا مو¿ثر اور دوٹوک مو¿قف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار اپنے قیام کے دوران جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے ہم منصب وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نائب وزیراعظم متعدد دیگر اعلیٰ سطحی سرگرمیوں اور فورمز میں بھی شرکت کریں گے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *