اہم خبرپاکستان

پاسپورٹ سروسز میں بڑا ڈیجیٹل اپ گریڈ، شہریوں کو تیز تر اور آسان سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ

اسلام آباد : شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں سہولت فراہم کرنے اور سروسز کو مزید تیز، مو¿ثر اور ڈیجیٹل بنانے کے لیے اہم اقدامات پر غور کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں پاسپورٹ کے اجرا ، پراسیسنگ، ڈیلیوری اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر نئے پاسپورٹ اپلائی سسٹم کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ پاسپورٹ سروسز کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے مربوط کرنے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں پاسپورٹ ڈیلیوری سے متعلق مسائل اور شہریوں تک پاسپورٹس کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے افسران کو ہدایت کی کہ آپریشنل نوعیت کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور شہریوں کو پاسپورٹ سروسز کی فراہمی میں کسی قسم کی غیرضروری تاخیر نہ ہونے دی جائے۔ انہوں نے ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ اور پاسپورٹ سروسز میں مزید بہتری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کے لیے پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو مزید آسان اور سہل بنایا جائے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *