اہم خبرپاکستان

اسلام آباد میں سیکیورٹی الرٹ، 24 تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:سیکیورٹی انتظامات کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 24 تعلیمی ادارے آج منگل سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ دیگر تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بند کیے جانے والے تعلیمی اداروں میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کے اسکولز اور کالجز شامل ہیں۔رہائشی سیکٹرز ایف 6، ایف 7 اور جی 7 کے متعدد تعلیمی اداروں میں مختلف صوبوں اور علاقوں سے آنے والے پولیس اہلکاروں کے قیام کا انتظام کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ترنول، سنگجانی، سہالہ اور راول ڈیم کے علاقوں میں موجود بعض تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔دستیاب معلومات کے مطابق وفاقی وزارتِ تعلیم کی جانب سے تاحال اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔تاہم متعلقہ پرنسپلز اور دیگر عملے کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور ان کے قیام کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق جن 24 تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کے علاوہ اسلام آباد کے دیگر تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *