اہم خبربلوچستان

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کابجلی بندش کے شیڈول کا اعلان

کوئٹہ : کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں22ستمبرکو (بروزمنگل )کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvپی اے ایف، بروری روڈ،اولڈسمنگلی، جناح ٹاون،جی ا و آرکالونی،شہبازٹاون، ملک پلانٹ، مالک ،عالم خان فیڈرزسے صبح10بجے تا دوپہر 2بجے جبکہ مری آبادگرڈکے طوغی روڈ،مری آباد، کاسی ون ، کاسی ٹو فیڈرزنیز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے11kv ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، داریم،خروٹ آباد، تکاتو، ادیان، دوستین فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر30:2بجے تک بجلی بندرہیگی نیز اُسی روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے11kv ویسٹرن بائی پاس،خروٹ آباد، دوستین، جبل نور، داریم، ادیان اور تکاتو فیڈرجبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvکرانی،غازی، واسا،سریاب ون، سریاب ٹو، اولڈ سیٹلائٹ ٹاون،جائنٹ روڈ،خیر بخش مری، ہزارہ ٹاون، اے ون سٹی، جڑسااوراولڈلیاقت بازار فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہیگی۔علاوہ ازیں 23ستمبرکو (بروزبدھ) مری آبادگرڈاسٹیشن کے لیاقت بازارایکسپریس جبکہ زرغون گرڈاسٹیشن کے نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ کاریز، ایف سی، عسکری ون فیڈرو ں سے صبح10:30بجے تا دوپہر2:30بجے بجلی بندہوگی۔ دریں اثناءگرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوںپر ضروری ٹیسٹنگ اورمرمتی کام کے سلسلے میں 22ستمبرکو (بروزمنگل )132kvنوشکی اور کھڈکوچہ گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہیگی۔اسی طرح 23ستمبرکومنجھوشوری گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ اوستہ محمد اور زیارت گرڈاسٹیشن سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہےگی۔ اسکے علاوہ نیشنل گرڈکمپنی (این جی سی ) کی جانب سے 220kvگرڈاسٹیشن پر22ستمبر سے 25ستمبرتک (روزانہ) صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک ٹیسٹنگ اور مرمت کاکام کیاجائے گا جس کے باعث اس دورانیہ میں تقریباً 35میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔ تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *