اہم خبربلوچستان

کوئٹہ میں سماعت سے محروم بچوں کیلئے پہلے ریسرچ سینٹر کا افتتاح

کوئٹہ: بلوچستان میں سماعت سے محروم خصوصی بچوں کی تعلیم، تربیت، نگہداشت اور بحالی کے لیے ایک اہم اور انقلابی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت میں پہلے ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس جدید ادارے کا افتتاح وفاقی وزیرِ ثقافت اورنگزیب نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے باہمی تعاون سے کیا ہے۔اس وقت اس سینٹر میں سماعت سے محروم تقریباً 350 بچے اور بچیاں زیرِ تعلیم ہیں، جہاں انہیں پرائمری سے لے کر ثانوی درجے تک معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید فنی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ خصوصی بچوں خصوصاً بچیوں کو معاشرے کا ایک خودکفیل اور مفید شہری بنانے کے لیے تعلیم کے ساتھ سلائی، کڑھائی اور دیگر ہنر کی خصوصی تربیت کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ماہرینِ تعلیم اور سماجی حلقوں نے بلوچستان میں اس نوعیت کے پہلے ادارے کے قیام کو خصوصی بچوں کی تعلیم، ہنرمندی اور فلاح و بہبود کی سمت ایک انتہائی شاندار اور تاریخی پیشرفت قرار دیا ہے، جس سے صوبے کے محروم طبقات کے بچوں کو روشن مستقبل کے حصول میں بڑی مدد ملے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *