اہم خبرپاکستان

ثناء اللہ مستی خیل کی مبینہ گمشدگی، بیٹی کی درخواست پر سماعت متوقع

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف ان کی حقیقی بیٹی سندس خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر آئینی درخواست کی سماعت رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔درخواست میں ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ، آئی جی پولیس اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد، سیکرٹری وزارت داخلہ اور سیکرٹری وزارت دفاع کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار زیر حراست شخص ثناءاللہ مستی خیل کی حقیقی بیٹی ہیں جو موجودہ رکن قومی اسمبلی ہیں۔ درخواست کے مطابق 20 ستمبر 2026 کی شام انہیں مبینہ طور پر پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد سے پولیس نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا تاہم تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات یا مقام معلوم نہیں ہو سکا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جواب دہندگان کو ہدایت کی جائے کہ ثنائ اللہ مستی خیل کو فوری طور پر بازیاب کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *