لاہور:لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے این سی سی آئی اے سنٹرل زون ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سائبر جرائم کے خلاف جاری کارروائیوں اور تحقیقات کا تفصیلی جائزہ لیا۔محسن نقوی نے شکایات سیل، فرانزک لیب اور تحقیقاتی ونگ کا معائنہ کیا اور شہری کی جانب سے شکایت درج کرانے سے لے کر تفتیش اور ملزمان کے خلاف کارروائی تک پورے نظام کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آن لائن مالیاتی فراڈ، ہراسانی اور منظم سائبر کرائم نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔محسن نقوی نے ہدایت کی کہ آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث منظم گروہوں، جعلی اکاو¿نٹس، ڈیجیٹل بلیک میلنگ اور آن لائن ہراسانی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم کرنے والا کہیں بھی بیٹھا ہو، اسے قانون کی گرفت میں لانا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے مالیاتی فراڈ کی شکایت موصول ہوتے ہی فوری ردعمل کا مو¿ثر نظام بنانے کی ہدایت بھی کی تاکہ متعلقہ اداروں سے بروقت رابطے کے ذریعے متاثرہ شہری کی رقم محفوظ بنانے اور ملزمان تک پہنچنے کے امکانات بڑھائے جاسکیں۔ ا
اہم خبرپاکستان
محسن نقوی کا سائبر جرائم کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم
