کوئٹہ: بلوچستان پولیس نے عوامی شکایات کے مثر، شفاف اور بروقت ازالے کو یقینی بنانے اور غیر جانب دار احتساب کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی انٹرنل اکا¶نٹیبلٹی برانچ (IAB) برکت حسین کھوسہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں IAB اور متعلقہ اضلاع کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے انٹرنل اکا¶نٹیبلٹی برانچ کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی IAB نے واضح ہدایت دی کہ عوامی شکایات پر موثر، شفاف اور بروقت کارروائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر، غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ سنگین نوعیت کی تمام شکایات فوری طور پر ”پینل آف انکوائریز” کو بھجوائی جائیں گی۔ اس پینل میں اچھی شہرت کے حامل گریڈ 18 سے گریڈ 21 تک کے سینئر PSP افسران شامل ہوں گے، جو اہم اور حساس نوعیت کے الزامات و شکایات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کریں گے۔اجلاس میں متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ انکوائری کا عمل مکمل شفافیت، غیر جانب داری اور میرٹ کی بنیاد پر انجام دیا جائے اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ پینل آف انکوائریز کے ارکان 14 دن کے اندر اپنی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرکے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کو پیش کرنے کے پابند ہوں گے۔ڈی آئی جی IAB نے مزید ہدایت جاری کی کہ تمام ریجنز اور اضلاع میں شکایات کے ازالے کے لیے ایک م¶ثر، منظم اور جوابدہ نظام قائم کیا جائے۔ شکایات کی مسلسل نگرانی،فالو اَپ اور پیش رفت رپورٹس کی بروقت فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو فوری اور منصفانہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بلوچستان پولیس میں غیر جانب دار احتساب کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے گا اور عوامی شکایات کے ازالے کے عمل میں شفافیت، میرٹ اور وقت کی پابندی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔ڈی آئی جی انٹرنل اکا¶نٹیبلٹی برانچ نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی شکایت کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے اور شہریوں کے اعتماد کے فروغ کے لیے احتساب کے م¶ثر نظام کو ہر ممکن حد تک مضبوط بنایا جائے گا۔
اہم خبربلوچستان
بلوچستان پولیس میں غیر جانب دار احتساب مزید موثر بنانے کا فیصلہ
