اہم خبربلوچستانپاکستان

محمود اچکزئی کی اپوزیشن کو حکومتی مذاکرات پر مثبت جواب دینے کی ہدایت

اسلام آباد : محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کو حکومت کی جانب سے مذاکرات کیلئے رابطہ کی صورت میں مثبت جواب دینے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام بھجوا دیا۔ جس میں کہا ہے کہ اگر حکومت مذاکرات کیلئے رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے، حکومت کے رابطے پر پہلی شرط بانی سے ملاقات ہونی چاہیے۔محمود اچکزئی نے کہا کہ بہنوں کی رہائی سے حکومت مثبت پیشرفت کا آغاز کرسکتی ہے، اگر بانی سے ملاقات نہیں ہوتی تو وزیراعظم سے ملاقات بے معنی ہوگی۔ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وزیراعظم سے ملاقات سے انکار کا سوچا جاسکتا ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *