تہران: ایرانی بری فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ مسلح افواج ایران کی آزادی کے دفاع میں ایک لمحے کے لیے بھی تاخیر نہیں کریں گی۔اپنے بیان میں جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اور قوم نے دشمنوں کے خلاف مزاحمت اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے، ایرانی سرزمین کی سلامتی اور سالمیت پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ مسلط کردہ جنگوں میں ایرانی قوم نے جارحیت اور دشمن کی زیادتی کے خلاف متحد ہو کر مزاحمت کی، مسلح افواج نے ایمان، تجربے اور صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کیا۔ایرانی کمانڈر ان چیف کے مطابق مسلح افواج آسمان، زمین اور سمندری حدود کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں
انٹرنیشنلاہم خبر
ایرانی مسلح افواج آزادی و سالمیت کے دفاع کیلئے مکمل تیار، جنرل امیر حاتمی
