اہم خبربلوچستانپاکستان

نوجوانوں کے پاس ترقی یا شرپسندوں کا حصہ بننے کے آپشن ہیں,سرفراز بگٹی

کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں بروئے کا ر لانے کے بھرپور مواقع فراہم کر رہے ہیں ۔ نوجوانوں کے پاس ترقی اور خوشحالی کی راہ ا پنانے یا شر پسندوں کے مذموم مقاصد کا حصہ بن کرعبرتناک موت سے دوچار ہونے کے دونوں آپشن ہیں ۔ اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ کس کا انتخاب کرتے ہیں ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوے انہوں نے کہا صوبائی حکومت نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کر رہی ہے۔ نوجوانوں کے لئے میرٹ اور شفافیت کی بالا دستی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا حکومت خواتین کے تحفظ اور انکی اعلی تعلیم تک رسائی کے لئے بھی کوشاں ہیں ۔ خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا معاشرے کی تعمیر وترقی کے لئے انتہائی اہم ہے ۔ نوجوانوں کو کاروبار کے لئے بھی سپورٹ کر رہے ہیں ۔ اس میں خواتین کو بھی برابری کے مواقع دئیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا یوتھ کے لئے بنفشریز منصوبوں کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا ۔ کرپشن کے خاتمے اور میرٹ بیسڈ پالیسی اپنانے تک ہم ہر گز ترقی نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا عوام کو سفری سہولیات دینے کے لئے ہم نے گرین بسیں چلائیں ۔ ان بسوں پر پتھراو کرنا یا توڑ پھوڑ کرنا اپنے ہی شہریوں کے ساتھ دشمنی ہے ۔بلوچ نوجوانوں کو اس حوالے سے آگاہی دینی چاہیے ۔ حکومت اگر کوئی منصوبہ شروع کرتی ہے تو یہ حکومتی وزرا یا اعلی حکام کے لئے نہیں بلکہ اپنے عوام کی سہولت کے لئے ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا یوتھ کے منصوبوں کے لئے تین ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اگر انکا مثبت استعمال ہو گا تو ہم یہ فنڈز بڑھا کر گیار ارب تک لے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں منشیات سمگلنگ تباہی کی ایک بڑی وجہ ہے حکومت نے سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جس سے اس لعنت پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیابی ملی ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف آپ کے لئے تباہی و بربادی کا راستہ ہے شرپسند عناصر نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں انھیں ورغلا کر ریاست کے خلاف کھڑا کرکے خودکش حملے کرواتے ہیں ، انھیں پہاڑوں پر لے جا کر انکی برین واشنگ کی جاتی ہے ۔ اور جب یہ نوجوان خودکش حملے کرتے ہوے یا پھر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے جاتے ہیں تو یہ لوگ انکی لاشیں تک چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں ۔ دوسری طرف حکومت نوجوانوں کی ترقی کے لئے بہترین منصوبے شروع کر کے انھیں ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جا نے کے لئے کام کر رہئی ہے اب یہ اپ پرمنحصر ہے کہ اپ کون سا راستہ ختیار کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کے پیچھے جانے والوں کا نجام بھیانک موت کے سوا کچھ نہیں ہو گا

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *