کوئٹہ : پولیس نے سٹی نالے میں منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کے خلاف آپریشن کرکے خاتون نشے کی عادی سمیت 49 افراد کو حراست میں لیکر ریہبلیٹیشن سینٹر منتقل کردیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی نگرانی میں ایس پی سٹی ڈویژن آصف غفور اور ایس پی قائد آباد ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے دیگر عملے کے ہمراہ عوامی شکایات پر سٹی نالے میں نشے کے عادی افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرکے ان کی جھونپڑیوں، پناہ گاہوں اور ٹھکانوں کو نذر آتش کردیا اور وہاں سے ایک خاتون سمیت 49 نشے کے عادی افراد کو گرفتار کرلیا۔ آپریشن کا مقصد منشیات سے متعلقہ سرگرمیوں کی روک تھام اور نشے کے عادی افراد کی بحالی کو ممکن بنانا تھا۔ گرفتار نشے کے عادی افراد کو علاج معالجے کے لئے ریہبلیٹیشن سینٹر منتقل کردیا۔
اہم خبربلوچستان
سٹی نالے میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن، 49 افراد گرفتار
