اہم خبربلوچستان

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر رات گئے دھماکے، مستونگ میں دو رابطہ پل تباہ

مستونگ:کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھماکوں میں دو پل تباہ۔ دھماکوں کی شدت سے علاقہ لزر اٹھا۔مستونگ میں رات گئے ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مزید دو رابطہ پل تباہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دھماکوں کا نشانہ بننے والا پہلا رابطہ پل بلوچستان ہوٹل ژلی کھڈکوچہ کے قریب واقع ہے جبکہ دوسرا پل ژلی قبرستان کے نزدیک دھماکے سے تباہ کیا گیا۔دونوں واقعات رات گئے پیش آئے تاہم دھماکوں کی نوعیت شدت اور ان کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ نقصانات سے متعلق تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔کوئٹہ کراچی شاہراہ بلوچستان میں آمدورفت اور مختلف علاقوں کے درمیان رابطے کے لیے ایک اہم گزرگاہ ہے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *