اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے دو نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثنااللہ ممبر بن گئے ۔13اکتوبرکوہونے والے جوڈیشل۔کمیشن کے اجلاس میں شریک ہوں گے جس میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز کے حوالے سے فیصلہ کیا جانا ہے ۔اسلام آباد سے 9 اکتوبر 2026 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق، آئین پاکستان کے آرٹیکل 175A کی شق 2 کے پیرا گراف 7 کے تحت، سینیٹ میں لیڈر آف دی ہاس اور قومی اسمبلی میں لیڈر آف دی ہاس کی نامزدگی پر درج ذیل اراکین کو جوڈیشل کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر رانا ثنا اللہ خان (حکومتی بنچز) اور بلاول بھٹو زرداری (حکومتی بنچز) کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن چیف جسٹس آف پاکستان / چیئرپرسن جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔اس سے قبل فاروق ایچ نائیک اور آفتاب نے استعفی دیاتھا جسے منظور کرلیا گیا تھا
اہم خبرپاکستان
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان میں بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثنااللہ نئے ارکان مقرر
