اسلام آباد:وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے میجر سعد بن زبیر شہید کے والد کے پیغام کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے شہید اور ان کے اہلِ خانہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ میجر سعد بن زبیر شہید کے والد محمد زبیر خان نے اپنے بیٹے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے قرآنی آیت کا حوالہ دیا کہ:اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ مت کہو، بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تمہیں شعور نہیں (سور البقرہ، آیت 154)۔”شہید کے والد کے اس پرعزم پیغام کا جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم آپ کی ہمیشہ احسان مند رہے گی اور یہ آپ کے بیٹے کی عظیم قربانی ہی کا نتیجہ ہے کہ آج ہم محفوظ ہیں، ساتھ ہی انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی آپ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
اہم خبرپاکستان
خواجہ آصف کا میجر سعد بن زبیر شہید کے والد کو خراجِ تحسین
