کوئٹہ:اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے اسما جتک اور لائبہ ستار کے اغوا کے واقعات پر اراکین اسمبلی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ منگل کو ہونے والے اسمبلی اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کو طلب کرکے دونوں واقعات سے متعلق رپورٹ لی جائے گی۔اسپیکر نے کہا کہ دونوں واقعات کے حوالے سے پولیس حکام سے تفصیلات حاصل کی جائیں گی تاکہ ایوان کو پیش رفت سے آگاہ کیا جا سکے۔
اہم خبربلوچستان
اسما جتک اور لائبہ ستار کیسز، آئی جی بلوچستان کو منگل کے اجلاس میں طلب کرنے کا فیصلہ
