کوئٹہ:صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبے بھر میں پانی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیرِ زمین پانی کی سطح میں مسلسل کمی لمح فکریہ بن چکی ہے اور صوبے میں پانی کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سولر نظام کے ذریعے ٹیوب ویلوں سے زیرِ زمین پانی کے بے دریغ استعمال نے آبی وسائل پر دبا بڑھا دیا ہے۔ پانی کے بے تحاشا استعمال کو فوری طور پر روکنا ہوگا، بصورت دیگر موجودہ نسل اپنی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ آنے والی نسلوں کے حصے کا پانی بھی استعمال کرلے گی۔ظہور بلیدی نے زور دیا کہ بلوچستان میں پانی کے ذخائر کے تحفظ اور زیرِ زمین پانی کی سطح میں مزید کمی روکنے کے لیے مثر اقدامات ناگزیر ہیں، کیونکہ پانی کے وسائل کا تحفظ صوبے کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے۔
اہم خبربلوچستان
بلوچستان میں زیرِ زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک گر رہی ہے، ظہور بلیدی
