اہم خبربلوچستان

بلوچستان میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی,ضیا اللہ لانگو

صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے قلعہ سیف اللہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن صوبے میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہماری مثر حکمتِ عملی کا روشن ثبوت ہے۔اپنے ایک اہم بیان میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے اہم کمانڈر کا خاتمہ امن دشمن عناصر کے لیے ایک واضح اور اثر انگیز پیغام ہے کہ بلوچستان کی سرزمین پر ملک دشمنوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے اپنی عالی شان پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت اقدام سے دہشت گردوں کے شوم و مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے سیکیورٹی اداروں کی مسلسل کاوشیں اور قربانیاں انتہائی قابلِ تحسین ہیں۔ تاہم، صوبے میں پائیدار اور دائمی امن کے قیام کے لیے صرف دہشت گردوں ہی نہیں بلکہ ان کے تمام نیٹ ورکس، معاونین اور سہولت کاروں کے خلاف بھی بلا امتیاز اور مثر ترین کارروائی وقت کی اہم ترین ضرورت اور ناگزیر امر بن چکی ہے۔وزیر داخلہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف اس قومی جنگ میں صوبے کے غیور عوام اور پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بلوچستان کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور سلامتی حکومتِ بلوچستان کی اولین اور بنیادی ترجیح ہے۔انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی دیرپا ترقی، اقتصادی خوشحالی اور سیاسی و انتظامی استحکام کا دارومدار صرف اور صرف دہشت گردی کے مکمل خاتمے پر منحصر ہے، اور حکومت اس مقصد کے حصول تک امن دشمنوں کا پیچھا جاری رکھے گی

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *