انٹرنیشنلاہم خبرپاکستان

پاکستان اور عمان کا تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا عمان کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی نے پاکستان کے حالیہ دورے کے دوران پرتپاک میزبانی پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان اور عمان کا تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دورے کے دوران طے پانے والے امور پر پیش رفت کے لیے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت برقرار رکھنے کے لیے اعلیٰ سطحی روابط جاری رکھنے کی اہمیت پر زوردیاگیا۔اسحاق ڈار اور عمانی وزیر خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔پاکستان اور عمان کا علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *