اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ تنازعات کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت برقرار رہے،یقینی بنانا ہو گا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت ذمہ داریاں پوری کرے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت ملنے تک خطے میں امن ممکن نہیں، 2022 کے سیلاب میں دیکھے تباہی کے مناظر کبھی نہیں بھلا سکتا، ترقی یافتہ ممالک کو اپنے وعدوں کا احترام کرنا چاہئے۔منگل کو یہاں ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہیں،سیکریٹری جنرل نے انتہائی مصروف شیڈول کے باوجود دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی، پاکستان یو این چارٹر کے اصولوں پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے، انتونیو گوتریس کی قیادت کے معترف ہیں، انتونیو گوتریس پاکستان کے عظیم دوست ہیں، پاکستان کے عوام 2022 کے سیلاب کے دوران انتونیو گوتریس کے دوستانہ کردار کو بھلا نہیں سکتے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں تمام اہم عالمی و علاقائی امور پر بات ہوئی۔انتونیو گوتریس کے ساتھ ملاقات میں فلسطین اور مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال پر بھی بات ہوئی، پاکستان سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے سفارت کاری کو کامیابی کے بھرپور مواقع ملنے چاہئیں، سیکریٹری جنرل کی جانب سے پاکستان کی ثالثی اور مذاکرات کی کوششوں کی حمایت کو سراہتے ہیں۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ تنازعات کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت برقرار رہے، سیکریٹری جنرل کی جانب سے علاقائی امن، اور تنازعات کے حل کے لئے کوششوں کو سراہتے ہیں، یقینی بنانا ہو گا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت ذمہ داریاں پوری کرے، پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ طویل شراکت داری کو سراہتا ہے۔اس موقع پر یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ 10 برس تک یو این ہائی کمشنر برائے پناہ گزین بھی رہ چکا ہوں،پاکستان اہم علاقائی امور پر اہم حیثیت رکھتا ہے،اقوام متحدہ افغان پناہ گزینوں کی باعزت واپسی کے لئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گی،یو این سیکریٹری جنرل نے اسلام آباد سے تمام فریقوں کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریق آزاد تجارتی نقل و حرکت کو یقینی بناتے ہوئے مذاکرات پر واپس آئیں، فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت ملنے تک خطے میں امن ممکن نہیں، 2022 کے سیلاب میں دیکھے تباہی کے مناظر کبھی نہیں بھلا سکتا، ترقی یافتہ ممالک کو اپنے وعدوں کا احترام کرنا چاہئے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا کردار بہت اہم رہا ہے، منقسم سلامتی کونسل میں پاکستان نے مثبت اور امن کے لئے کردار ادا کیا،اب رولز بدل گئے ہیں، دوسری عالمی جنگ عظیم کے بعد کسی حد تک امیروں نے امیروں کے لئے ادارے بنائے
اہم خبرپاکستان
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
